بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم نواز شریف نے تیسری مرتبہ منتخب ہونے کے باوجود کوئی وعدہ پورا نہیں کیا‘ معروف عالم دین پھٹ پڑے

datetime 11  اگست‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) معروف مذہبی اسکالر وجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ میاں محمد نوازشریف نے قوم سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا، ملک میں مہنگائی بے روز گاری ، لوڈشیڈنگ کے اضافے نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں تو دوسری جانب دہشت گردی کے واقعات میں عوام کی قیمتی جانیں ضائع ہورہی ہیں ،نیشنل ایکشن پلان کے تحت بلاتفریق کاروائیوں سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے، ایکشن پلان کے تحت مدارس کی چھان بین میں ثابت ہوچکا ہے کہ کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے۔ جمعرات کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مسائل کے حل کیلئے حکمرانوں کا ملک وقوم سے مخلص ہونا ضروری ، حکمران مفاد پرستی کی سیاست میں مصروف ہیں ملکی ہر حکمران نے اپنے دور اقتدار میں خزانے کو نقصان پہنچایا جس کا خمیازہ آج قوم کو آئی ایم ایف کے قرض کی صورت میں بھگتنا پڑھ رہاہے ،انہوں نے کہاکہ پانام لیکس کے انکشاف پر تحقیقات کرکے قوم کے سامنے لایا جائے ، کرپشن کے خاتمے کے بغیر مہنگائی ، بے روزگاری اور دیگر مسائل کا خاتمہ ممکن نہیں ، انہوں نے کہاکہ ماضی میں ڈکٹیٹر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج غیر کی جنگ ہم پر مسلط کرلی گئی ہے جس میں ہزاروں قیمتی جانوں ،فوجی جوانوں کی قربانی ہم دے چکے ہیں اور قوم کو دہشت گردی کا سامنا ہے تودوسری جانب مہنگائی ،بیروزگاری اور لوڈشیڈنگ سے عوام پریشان حال دیکھائی دیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوقوم نے تیسری مرتبہ وزیر اعظم منتخب کرکے ماضی کی غلطیوں کے ازالے کا موقع دیا مگر وہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہے ہیں ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اہل مدارس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں بلکہ صرف فلاحی اور دینی ادارے ہیں جن کا کام تعلیم وتعلم ہے، ایسے فلاحی اداروں کو دہشت گردی سے جوڑنے والے حقائق اور حالات سے بے خبرہے ، قومی ایکشن پلان کے تحت مدارس کی چھان بین میں ثابت ہوچکا ہے کہ کوئی بھی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث نہیں ہے ہم حکومت سے بارہا کہتے ہیں کہ کوئی مدرسہ دہشت گردی میں ملوث ہے تو اس کومنظر عام پر لایاجائے وفاق المدارس ، اتحاد تنظیمات مدارس اس کیخلاف کاروائی کرے گی ، انہوں نے کہاکہ بعض لادین قوتیں مدارس کو حدف تنقید بناکر مدارس کو دہشت گردی کا ذمہ دار ٹھرانے کی کوشش کرتی ہیں جو کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…