منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

کوئٹہ میں دہشت گردی کس لئے کروائی گئی؟ امیر جماعتہ الدعوۃ کا انکشاف

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے کوئٹہ میں دہشت گردی کروائی گئی۔ کشمیری میدان میں نکل چکے اور قربانیاں پیش کرنے کا حق ادا کرہے ہیں۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں ہم ان کا ہر ممکن ساتھ دیں گے۔ چودہ اگست کو ملک بھر میں ضلع و تحصیل کی سطح پر مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر ریلیوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا اور کیمپ لگائے جائیں۔ کراچی میں 14 اگست کو دفاع پاکستان کونسل کے تحت بڑا یکجہتی کشمیر کارواں ہوگاجس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین اور دیگر اہم شخصیات خطاب کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز القادسیہ چوبرجی میں سینئر کالم نگاروں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانہ اور زونل ، ضلعی وتحصیلی مسؤلین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید بھی موجود تھے جبکہ مسؤلین کے اجلاس سے جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبد السلام بن محمد، پروفیسر حافظ عبد الرحمن مکی، مولانا امیر حمزہ ، جماعۃ الدعوۃ آزاد کشمیر کے امیر مولانا عبد العزیز علوی، مولانا سیف اللہ خالد، حافظ عبد الرؤف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی تحریک آزادی عروج پر ہے۔ ایک ماہ سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ۔ بھارتی فوج کی گولیوں کے سامنے بھی کشمیری پاکستانی پرچم بلند کررہے ہیں ۔ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے اور مظلوم کشمیری مشکل ترین حالات میں وطن عزیز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے تاجروں کو سیب کی تجارت نہ ہونے سے بارہ ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑے گا لیکن اس مرتبہ کشمیری تاجروں نے اعلان کیا ہے کہ ہم نقصان برداشت کرلیں گے مگر بھارتی حکومت اور فوج کی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہوں گے۔ تحریک آزادی اب رکنے والی نہیں ہے کشمیر کا بچہ بچہ آزادی کیلئے نکل کھڑا ہوا ہے۔ ایسے حالات میں پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرے اور تحریک آزادی میں ان کا ساتھ دے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد کے لیے جماعۃ الدعوۃ بھر پور مہم جاری رکھے گی۔ چودہ اگست کو یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملک گیر سطح پر پروگراموں کا انعقاد کیاجائے گا۔ لاہور ، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، اسلام آباد ، ملتان ، کوئٹہ ، پشاور اور مظفرآباد سمیت دیگر تمام شہروں میں ضلع و تحصیل کی سطح پر ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلسوں و کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم ان کی تحریک میں شانہ بشانہ شریک ہے۔ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی جس مرحلہ میں پہنچ چکی ہے اب آٹھ لاکھ بھارتی فوج ظلم تشدد کے ذریعے اسے دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتی۔ پیلٹ گن اور پیپر گیس جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔ وہ اپنے سینوں پر گولیاں کھاتے ہوئے پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں اور کسی صورت انڈیا کی آٹھ لاکھ فوج کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…