پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

جذبہ حب الوطنی ۔۔۔ پاکستانی طلبا کا ایسا اقدام کہ آپ بھی پڑھ کر فخر کریں گے

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی نثار سومرو کی ہدایت پر شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی محکمہ تعلیم نے جشن آزادی تقریبات کا آغاز کردیا ،طلباء و طالبات نے طویل قومی پرچم تیار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق بلدیہ کورنگی کے زیر اہتمام جشن آزادی ملی جو ش و جذبے کے ساتھ منا نے کے لئے تیاریوں کا آغاز کردیا ،بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل ،کورنگی اور لانڈھی زونز میں عمارتوں کو برقی قمقموں اور قومی پرچم کے ساتھ خوبصورتی سے سجا دیا گیاجشن آزادی کی تقریبات میں عوام کا زبدست جو ش و خروش بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے طلباء وطالبات کی جانب سے تیارکئے گئے طویل ترین قومی پرچم کی رونمائی کی تقریب ناصر حسین شہید فیملی پارک شاہ فیصل کالونی میں منعقد ہو ،صوبائی اسکاؤٹس کمشنر اختر میر نے پرچم کی رونمائی کرتے ہوئے کہاکہ جشن آزادی وطن کی ترقی اور تحفظ کے جذبے کے ساتھ ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے انہوں نے طلباء و طالبات کا جذبہ حب الوطنی کو قابل دید قرار دیتے ہوئے طویل ترین قومی پرچم تیار کرنے پر بلدیہ کورنگی کے اسکولوں کے بچوں کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہاکہ جس قوم کے بچوں میں جذبہ حب الوطنی موجود ہو انہیں دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں سکتی طویل ترین قومی پرچم کی تقریب رونمائی میں ڈائریکٹر ایجوکیشن بلدیہ کورنگی جاوید مصطفی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نوشابہ ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر محمودہ بیگم ،خورشید عالم اور دیگر موجود تھے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…