بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

سانحہ کوئٹہ میں ‘ راء ‘کا ہا تھ پاکستانی حکومت نے باقاعدہ بڑا اعلان کر دیا

datetime 11  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے کہا ہے سانحہ کوئٹہ میں ‘ را ‘کا ہا تھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ بھارت کے کسی بھی دراندازی کے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔۔کشمیر میں دراندازی کے بھارتی الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کوئٹہ میں عسکری کارروائیوں میں ملوث ہے حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا اور بھارتی خفیہ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان ریکارڈ پر ہے۔ بلوچستان اور کراچی میں ’’را‘‘سرگرم رہی ہے افغانستان میں لاپتہ ہیلی کاپٹر کا عملہ خیریت سے ہے بازیابی کی کوششیں جاری ہیں اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کوئٹہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہکوئٹہ حملے کی عالمی سطح پر مذمت کی گئی ہے بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کوئٹہ میں عسکری کارروائیوں میں ملوث ہے حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا بھارتی خفیہ ایجنٹ کل بھوشن یادیو کا اعترافی بیان ریکارڈ پر ہے جس نے پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے ۔ پاکستان بھارت کی طرف سے دراندازی کے دعوے کو مسترد کرتا ہے پاکستان کسی بھی ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گا پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے اور افغان قیادت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بیان دینے سے ان قوتوں کو فائدہ ہو گا جو افغانستان میں امن نہیں دیکھنا چاہتیہمسایہ ملک پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے مالی مدد بھی فراہم کرتا ہے پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے پاکستان 30 سال سے زاہد عرصے سے افغان مہاجرین کو پناہ دےئے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کے قیام میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنما کو حال ہی میں پھانسی دینے کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پھانسیوں پر ماضی میں بھی اپنی پالیسی اور بیان جاری کےئے ہیں اور اس مرتبہ بھی ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں محصور مزدوروں کے اہل خانہ کو پچاس ہزار فی کس امدا دینے کے حوالے سے طریقہ کار واضح کیا جا رہا ہے اور جلدمتاثرین کے اہلخانہ کو 50 ہزار روپے فی کس فراہمی بھی جلد شروع ہو جائے گی جبکہ پھنسے ملازمین کو خوراک کی مد میں 200 ریال ماہانہ دیئے جا رہے ہیں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی مشکلات سے سعودی حکومت کاکوئی تعلق نہیں۔ معاملہ پرائیویٹ کمپنیوں کا کیادھرا ہے۔ ۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے پاکستان نے کشمیر کے ساتھ بھارتی مظالم کا مسئلہ ہر سطح پر اٹھایا ہے۔ اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹس واچ نے کشمیر کی صورت حال پر اظہار تشویش کیا ہے بھاررتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے او آئی سی سی سیکرٹری جنرل نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں تحقیقاتی کمیشن بھیجنے کے لئے کہا ہے۔افغانستان میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کے حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت نے عملے کی خیریت سے متعلق معلومات بالاآخر فراہم کر دی ہیں۔ افغان حکام نے بتایا ہے کہ وہ لوگر کے مقامی عمائدین کے ساتھ رابطے میں ہیں ہیلی کاپٹر کا عملہ محفوظ ہے افغانستان عملے کی بازیابی کے لئے کوششیں کر رہا ہے۔میتھو بیریٹ کی گرفتاری کے معاملے پر ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی شہری میتھیو پرٹ کو ہوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے ویزہ جاری کیا تھااس کیس کی تحقیقات جاری ہے جونہی کوئی پیش رفت ہوگی میڈیا کے سامنے پیش کی جائیگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…