جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

یور پ کیسا تھ خو فنا ک جنگ؟ صدر پیوٹن نے بڑا حکم دے دیا روسی ٹینکوں نے سفر شروع کردیا

datetime 11  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو ( آن لائن ) روس اور یورپ کے درمیان جنگ کے خدشات ایک عرصے سے ظاہر کئے جارہے تھے لیکن تازہ ترین تشویشناک اطلاعات کے مطابق غالباً اب وہ لمحہ آن پہنچا ہے کہ اس خوفناک تصادم کا آغاز ہونے کو ہے۔اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق روس کے ٹینکوں نے شمالی کرائیمیا کی جانب اپنا سفر شروع کر دیا ہے جبکہ دیگر اسلحہ بھی سرحد کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق درجنوں ٹینکوں کو خصوصی مال گاڑیوں پر لاد کر روس کے علاقے کراسنو ڈار سے شمالی کرائیمیا کے علاقے کرچ کی طرف لیجائے جانے کے ویڈیو شواہد بھی سامنے آگئے ہیں۔وہ ملک جو اب کسی بھی لمحے ایٹمی دھماکہ کرسکتا ہے، متعدد ملکوں نے اپنی فوجوں کو تیار رہنے کا حکم دے دیا، سنگین خطرہ پیداہوگیادوسری جانب نیٹو ممالک بھی اپنی افواج کو مشرقی یورپ کی سرحدوں پر جمع کررہے ہیں اور حال ہی میں امریکہ اور برطانیہ کی پرجوش شمولیت سے مغربی ممالک کی یورپی سرحدوں پر حالات سنگین ہو چکے ہیں۔
دفاعی تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ یورپ کرائیمیا کو روس کے قبضے سے آزاد کروانے کی تیاری کررہا ہے جس کے نتیجے میں روس نے بھی اپنی افواج اور بھاری اسلحے کو کرائیمیا پہنچانا شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ روسی افواج نے دو سال قبل یوکرین کے علاقے کرائیمیا پر قبضہ کرلیا تھا اور اس وقت سے ہی یورپ اور روس کے درمیان جنگ کے خطرات ہر گزرنے والے دن کے ساتھ بڑھ رہے تھے۔ اب یوکرین کے حکام بھی خبردار کرچکے ہیں کہ روس کسی بھی وقت بڑا حملہ کرنے والا ہے جبکہ دوسری جانب امریکہ اور اس کے اتحادی بھی مشرقی یورپ کی سرحدوں پر اپنی فوجی طاقت جمع کررہے ہیں۔ امریکی صدر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ بھی حال ہی میں یہ بیان دے چکے ہیں کہ کرائیمیا کو آزاد کروانے کی کوشش روس کے شدید ردعمل اور تیسری عالمی جنگ کا آغاز ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…