فیصل آباد (آن لائن)مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے ناظم اعلی و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئر مین ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ ترکی ، سعودی عرب اور پاکستان کے مسلمان اپنے ممالک کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں کسی بھی اندرونی یا بیرونی شازش اور پاکستان میں سیاسی ومعاشی استحکام اور تعمیر و ترقی کے دشمنوں کی کسی بھی شازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گے ،مرکزی جمعیت الحدیث پاکستان کے زیر اہتمام21 اگست کو اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوگی ان خیالات کااظہا انہوں نے اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس کے سلسلہ میں فیصل آباد ، جھنگ ،ٹوبہ ، گوجرہ ، چنیوٹ اور سرگودھا کے ذمہ داران راہنماؤں اور کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کو ئٹہ بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت دھماکوں کا مقصد پاکستان میں امن و امان کی کوششوں کو صبو تارکر نا ہے مسلم لیگ (ن ) یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اور 21 اگست کو اتحاد امت و عظمت حرمین شریفین کانفرنس کے سلسلہ میں اسلام آباد پہنچیں گے اور موقعہ پر مولانا محمد یوسف انور، حافظ عبدالعلیم یزادنی ،بہاد ر علی سیف ، حافظ محمد شریف ، حافظ عبدالرحمن آزادی ، حافظ شفیق کاشف ، مولانا ارشاد الحق ا ثری ، مولانا عبدالرشد ہجازی ، حافظ اکبر جاوید ، حاجی بشیر احمد ، ثناء اللہ ثاقب اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اوراس عزم کا اظہارکیا کہ حرمین شریفین اور سعودی عرب جو پاکستانی قوم کا محسن ہے اسکی ایک اپیل پر اسلامیان پاکستان سعودی عر ب کی بقا امن وامان استحکام کے لیے جانیں نچاور کر دے گے ۔
ترکی ، سعودی عرب اور پاکستان کے مسلمان اس کام کی صلا حیت رکھتے ہیں بڑی آواز بلند
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































