کراچی(نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کی ترسیل کو مزید مستحکم بنانے اور شرح سود کے معیادی ڈھانچے میں مطلوبہ اثرات حاصل کرنے کے لیے اپنے شرح سودکوریڈور فریم ورک پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس مجوزہ بہتری کی مرکزی خصوصیت منی مارکیٹ اوورنائٹ ریپوریٹ کے لیے ’ایس بی پی ٹارگٹ ریٹ‘ متعارف کرانا ہے، یہ ریٹ‘ کوریڈور کے ایس بی پی ریورس ریپوریٹ (بالائی شرح) اور ایس بی پی ریپو ریٹ (زیریں شرح) کے علاوہ ہوگا جبکہ اس ریٹ کا تعین کوریڈور کے اندر یعنی بالائی شرح سے کم اور زیریں شرح سے زیادہ ہوگا۔اس سلسلے میں مانیٹری پالیسی مشاورتی کمیٹی (اے سی ایم پی) کو جائزے اور ایس بی پی بورڈ کو سفارشات پیش کرنے کے لیے مارچ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کی جائے گی بعد میں اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف ڈائریکٹرز اپنے مارچ کے اجلاس میں شرح سود کوریڈور میں مطلوبہ بہتری کے بارے میں حتمی فیصلہ کریگا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں