کوئٹہ ( این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ چند ٹکوں کے عوض بھکنے والے دہشتگردوں کو ان کے بلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے پیچھے سے وار کرنے والے دہشتگردیہ سن لے کہ ہم ان حرکات سے مرغوب نہیں ہونگے ہمارے حوصلے پہاڑوں سے بلند اور مضبوط ہیں شہداء کے لہوں کی قسم کھا کہ کہتا ہوں جو جنگ دہشتگردوں نے شروع کی ہے اس کو ہم منطقی انجام تک ضرور پہنچائیں گے یہ بات انہوں نے بدھ کی رات کوئٹہ میٹر وپولٹین کارپوریشن کے سبززار پر 8اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جی او سی 41ڈویژن میجر جنرل عابد لطیف ، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ ،صوبائی وزراء میر سرفراز بگٹی نواب محمد خان شاہوانی ، وزیر اعلیٰ کے مشیر محمد خان لہڑی وزیر اعلیٰ کوارڈینیٹر سیدال ناصر ، رکن صوبائی اسمبلی ولیم برکت ، میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ، ڈپٹی میئر کوئٹہ یونس بلوچ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلوچستان ، داؤد بڑیچ ، سیکرٹری داخلہ ،ڈاکٹر حریفال، کمشنر کوئٹہ ، قمبر دشتی ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ داود خلجی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نصیب اللہ کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی ، بطول اسدی ، سول سوسائٹی کے اراکین اور مختلف شعبات زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاکہ 8اگست کا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے دہشتگردوں نے ہم پر شب خون مارا میں یہ بات واضح کرنا چاہتاہوں دہشتگردوں کا نہ کوئی دین نہ قبیلہ ہے ان کاسب کچھ پیسہ ہے یہ چند ٹکوں کے عوض بھنکنے والے لوگ ہیں۔ لیکن ہم اس طرح کے حرکات سے ہر گز مرعوب نہیں ہونگے ،۔انہوں نے کہاکہ مجھے کہا گیا کہ آپ شہداء کی فاتحہ خوانی پر نہ جائے آپ کی جان کو خطرہ ہیں لیکن میں نے دو ٹوک الفاظ میں سب پر واضح کردیا ہے کہ میں مقابلہ کروں گا۔ بستر مرگ پرنہیں مروگا ۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد جہاں بھی ہوں ہم انہیں ان کے بیلوں سے باہر نکال کر کیفر کردار تک پہنچائیں گے دہشتگردوں نے کوئٹہ کی رونکلیں ماند کرنے کی کوشش کی ہے لیکن ہم ہر صورت کوئٹہ کی رونقیں بحال رکھیں گے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ جو جنگ دہشتگردوں نے شروع کی ہے میں شہداء کے لہوں کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس جنگ کو منتطقی انجام تک ضرور پہنچاؤ گا۔ بلوچستان کے عوام سیاسی قیادت اور عسکری قیادت مل کر بلوچستان کو دہشتگردی سے پاک کرینگے ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لئے ایک محفوظ بلوچستان بنا کر جائیں گے ۔ تاکہ ہمارے بچوں کو دہشتگردوں کی محتاجی نہ کرنی پڑے ۔انہوں نے کہاکہ باز محمد کاکڑ ، بال انور کاسی سمیت تمام شہداء کے لواحقین اور اہل خانہ کے حوصلہ قابل داد ہیں۔ انہوں نے مجھ سے کہاکہ جو جنگ دہشتگردی کے خلاف جاری ہے ۔ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں ہم شہداء کے اہلخانہ سے کئے ہوئے وعدے کو ضرور پورا کرینگے ۔تقریب میں شہداء کے لئے خصوصی دعا اور شمعیں روشن کی گئی ۔
چند ٹکوں کے عوض بکنے والے دہشت گرد۔۔! وزیراعلیٰ بلوچستان نے بڑی قسم اُٹھالی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)
-
سکولوں کے اوقات میں 1 گھنٹے کی کمی کا اعلان
-
وہ اینڈرائیڈ فونز جن میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ کو استعمال نہیں کیا جاسکے گا
-
ایرانی ریال کی پاکستان میں تازہ ترین قیمت
-
عوام پر مزید بوجھ، ملک بھر میں بجلی نیٹ ورک استعمال کرنے کی یکساں قیمت لاگو
-
وہ عام پھل جسے کھانا عادت بناکر بلڈ پریشر جیسے مرض سے بچنا ممکن ہے
-
نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے اہم خبر، حکومت نے بڑی سہولت متعارف کرا دی
-
بڑی کے ہاتھوں چھوٹی بہن کا قتل، ملزمہ کو ورثا نے معاف کردیا
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
ایزی پیسہ صارفین کیلئے خوشخبری زبردست سہولت متعارف کرا دی گئی
-
نئی آٹو پالیسی ! گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
-
گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کیلیے نئی سہولت متعارف
-
سرفراز احمد کو کوچنگ سے کیوں ہٹایا گیا؟ تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے



















































