پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانی ہیلی کا پٹر کے مغو ی ہما رے قبضے میں ہیں جلد یہ کام کر دینگے ، پا کستانی گروپ نے ہی دعویٰ کر دیا سب حیران ہو گئے

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) افغانستان میں تباہ ہونے والے پاکستانی ہیلی کاپٹرکے مغویوں کے بارے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ محسود گروپ کا دعویٰ بھی سامنے آگیا ہے ،تمام مغوی ہمارے قبضے میں ہیں اور جلد ہی ان کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی حکومت پاکستان نے سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر مغویوں کی بحفاظت بازیابی کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں ،افغان طالبان کے ساتھ قریبی اور دوستانہ روابط رکھنے والے علماء کرام کو مغویان کی بازیابی کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ جمعرات کو افغانستان کے صوبے لوگر میں گرنے والے پاکستانی ہیلی کاپٹر کے عملے کے بارے میں کالعدم تحریک طالبان کے حکیم اللہ مسعود گروپ کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے تمام مغوی ہمارے پاس موجود ہیں اور جلد ہی ان کی ویڈیو جاری کر دی جائے گی رپورٹس کے مطابق اس سے قبل ہیلی کاپٹر کے عملے کے بار ے میں متضاد اطلاعات سامنے آئی تھی چند روز قبل یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ تمام مغوی افغان طالبان کے قبضے میں ہیں اور ا ن کی رہائی کے بدلے پاکستان سے اپنے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاہم حکومت پاکستان یا دفتر خارجہ نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے رپورٹس کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے ہیلی کاپٹر کے عملے کی رہائی کیلئے افغان حکومت اور افغانستان میں موجود امریکی فورسز کے سربراہ جنرل نکولسن سے بھی عملے کی باحفاظت واپسی کے سلسلے میں مدد دینے کی درخواست کی تھی رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر کے مغوی عملے کا پتہ چلانے کے لئے غیر سرکاری سطح پر بھی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں اور افغان طالبان کے ساتھ ہمدردی اور روابط رکھنے والے پاکستان کے بعض بااثر علماء کرام کو بھی مغویوں کی بازیابی کے لئے اپنا اثر ر سوخ استعمال کرنے کی درخواست کی گئی ہے رپورٹس کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے حکیم اللہ مسعود گروپ کی جانب سے مغویوں کے قبضے میں ہونے اور جلد ہی ان کی ویڈیو جاری کرنے کے بارے میں بیانات سے صورتحال کو مذید پیچیدہ بنا دیا ہے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…