ہفتہ‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2025 

رواں سال کتنے عازمین مناسکِ حج ادا کریں گے ؟ خبر آ گئی

datetime 10  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال 15 لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سعودی مرکزی حج کمیٹی کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال سعودی عرب اور دنیا بھر سے تقریباً 15 لاکھ مسلمان فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں مقامات مقدسہ پر صفائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے 23 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ حج کیلئے عازمین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھارت سے تعلق رکھنے والے عازمین کی پہلی پرواز مدینہ پہنچ چکی ہے۔ غیر ملکی عازمین میں سے بنگلہ دیشی عازمین سب سے پہلے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ جدہ پہنچے ہیں۔ پاکستان اور بھارت سے بالترتیب ایک لاکھ 43 ہزار 370 اور ایک لاکھ 36 ہزار 20 مسلمان رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اس کے علاوہ سعودی فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے مہمانوں کی حیثیت سے ایک ہزار فلسطینی مسلمان بھی رواں سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…