بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

10،20یا 30نہیں بلکہ کتنے دہشتگرد کوئٹہ دھماکے کے ماسٹر مائنڈ نکلے ؟ ان کا اگلا ٹارگٹ کیا ہے ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 9  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد /کوئٹہ ( آئی این پی ) بلوچستان میں 70 فیصد مشتبہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر ہے ، ان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کا کسی کو بھی پتہ نہیں ، یہ دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں ، بلوچ لبریشن آرمی (بے ایل اے )کے کمانڈر طقاری عرف اچھو کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے جبکہ ایک اور بی ایل اے رکن کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر ہے ۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 70 فیصد مشتبہ دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے اور ان کے ٹھکانوں کا کسی کو بھی پتہ نہیں ۔ یہ دہشتگرد پاک چین اقتصادی راہداری کے لئے بھی خطرہ بنے ہوئے ہیں ۔ بلوچستان میں یہ مفرور دہشتگرد امن اور اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ ہیں ۔ وفاقی حکومت پہلے ہی 28 دہشتگردوں کو انتہائی خطرناک اور مطلوب ڈکلیئر کر چکی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 216 دہشتگرد ایسے ہیں جو بلوچستان کی حالیہ دہشتگردی کے ماسٹر مائنڈ ہیں ۔ وفاق نے مفرور مشتبہ دہشتگردوں کی سروں کی قیمت 5 کروڑ 90 لاکھ روپے مقرر کی ہے ۔ تقریباً 456 مشتبہ دہشتگردوں میں سے 321 کو شیڈول چار کی کیٹگری اے میں شامل کیا گیا ہے ۔ بی ایل اے کے کمانڈر طقاری عرف اچھو کے سر کی قیمت 60 لاکھ روپے ، امو بلوچ کے سر کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ، ماما عرف حاجی کرد جس کا تعلق لشکری جھنگوی سے ہے اس کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی ۔ حاجی کرد 2008 میں جیل سے فرار ہوا تھا اور وہ فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث ہے ۔ حاجی کرد کا ایک ساتھی فاروق بنگل زئی جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے اس کا بھی بی ایل اے سے تعلق بتایا جا رہا ہے ۔ لشکر جھنگوی کے ایک اور رکن بمبر خان کے سر کی قیمت بھی 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے ۔ وہ ایک انتہائی خطرناک دہشتگرد تھا جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے ۔ لشکر جھنگوی کے ایک اور رکن دلشاد بنگل زئی کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے ہیے یہ دہشتگرد امام بارگاہوں پر حملوں میں ملوث ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 199 دہشتگردوں میں سے 130 دہشتگرد کوئٹہ میں ہی مقیم ہیں مگر وہ سیکیورٹی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں ۔ 41دہشتگردوں میں سے 24 دہشتگرد ایسے ہیں جو سیکیورٹی اداروں کے لئے ہائی رسک ہیں مگر وہ بھی سیکیورٹی اداروں کی پہنچ سے دور ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…