ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کوئٹہ دھماکے کے بعد دشمن کا ایک اور کاری وار بھارت نےپاکستان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

سیالکوٹ (آن لائن)بھارت نے اطلاع کے بغیر دریائے چناب میں سوا چار لاکھ کیوسک پانی چھوڑ دیا ہے جس سے مرالہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب شروع ہو گیا ہے ،دریائے چناب ،نالہ ،مناور توی اورجموں توی میں طغیانی کے باعث سیالکوٹ ،پسروراور سمبڑیال کے 200دیہات زیرآب آگئے ،جس سے سیالکوٹ اور نارووال کیساتھ ساتھ کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔دوسری طرف سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا اورپنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مختلف حادثات کے دوران مزید 9افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر میں مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث دریائے چناب ،مناور توی اور جموں توی میں طغیانی کے باعث 50کے قریب دیہات زیر آب آ گئے ہیں ،نہر مرالہ راوی لنک کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا گیا۔نالہ ڈیک میں طغیانی سے پسرور ،نارووال اور ڈسکہ کے 150 دیہات متاثر ہوئے ،متعدد رابطہ سڑکیں زیر آب آگئیں جس سے سیالکوٹ نارووال روڈ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔ سیلابی پانی سے سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور مویشیوں کا چارا تباہ ہو گیا،کئی علاقوں میں زمینی رابطہ ختم ہوکررہ گیا۔
ڈی سی او سیالکوٹ کی طرف سے ریڈ الرٹ جاری کرکے محکمہ انہاراورلائیو سٹاک کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔بھارت کی طرف سے چھوڑاگیاپانی جمعرات تک دریائے چناب میں پہنچے گاجس سے تباہی پھیلنے کا امکان ہے ، ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ نے بھی حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے اور سرکاری سکولوں میں فلڈ ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد گزشتہ روز تین بجے سہ پہر 1 لاکھ 50 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی، منگلا ڈیم تیزی سے بھرنے کے بعد جہلم اور چناب کا پانی اکٹھا ہو کر 6 لاکھ کیوسک سے بھی تجاوز کر سکتاہے ، خانکی اور قادرآباد میں بھی سیلابی صورتحال، پنجاب بھر کے ڈی سی اوز اور چیف انجینئرز اریگیشن کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیلابی ریلے میں بہہ کرہلاک ہونیوالوں کی تعداد 8ہوگئی جبکہ 8لاپتہ افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن میں خواتین وبچے بھی شامل ہیں۔ ایک روز قبل 5لاشیں برآمد کر لی گئی تھیں جبکہ گزشتہ روز مزید 3لاشیں برآمد ہوئیں ،لاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔لاہور کے علاقے شاہدرہ میں لائن مین عاطف بجلی کے تارٹھیک کرتاہواکرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔فتح جنگ کے نواحی علاقہ ممتاز آباد داخلی صدکال کا رہائشی شخص جاوید اور اس کا بھانجاخلیل اجووالہ ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ نوشہرہ کے علاقہ رسالپور میں دو بھائی کاشی اور سونی دریا ئے کابل میں نہاتے ہوئے سیلابی ریلے کی نذرہوگئے۔کراچی کے علاقے سیکٹر12سی بلدیہ ٹاؤن میں گھر کے باہر کھیل کے دوران بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے 6سالہ مبین جاں بحق ہوگیا۔واضح رہے کہ کوئٹہ دھماکے میں بھی بھارت کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت ملے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…