اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنوں کا پیٹ پانے کیلئے دیار غیر میں مقیم کہوٹہ کے شہری نے خود کشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری جو روزگار کے حصول کیلئے سعودی عرب مقیم تھا نے تین ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر مبینہ طور پر خود کشی کر لی۔ خود کشی کرنے والا شاہد اقبال چار بچوں کا باپ تھا اور سعودی شہر العبوا میں مقیم تھا۔ شاہد کے چھوٹے بھائی زاہد اقبال نے بتایا کہ اجرت نہ ملنے پر میرا بھائی شدید پریشانی اور ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔متوفی کے بھائی کے مطابق خود کشی سے ایک روز قبل شاہد نے مجھے آکر بتایا کہ آجر نے مجھے اجرت دینے سے انکار کر دیا ہے۔ شاہد کے گھریلو حالات بھی انتہائی خراب تھے اور اس کے خاندان کا گزر بسر بھی انتہائی مشکل سے ہو رہا تھا۔
زاہد اقبال کے مطابق شاہد کی 1400 سعودی ریال ماہانہ اجرت طے ہوئی تھی لیکن کمپنی شروع دن سے ہی شاہد کو 700 ریال ماہانہ دے رہی تھی جس پر نوکری کے شروع سے ہی شاہد اقبال کافی پریشان تھا۔ متوفی کے بھائی زاہد اقبال نے کہا کہ میرے اہل خانہ نے شاہد اقبال کو سعودی عرب بھیجنے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے قرض لئے تھے ۔بد قسمتی سے کمپنی کی بے حسی نے شاہد کو خود کشی پر مجبور کر دیا۔
سعودی عرب میں پاکستانیوں سے ناروا سلوک ۔۔تنخواہ نہ ملنے پر پاکستانی نے خود کشی کر لی 1400 ریال کا کہہ کر کیا دیا جاتا تھا؟چھوٹے بھائی کا لرزہ خیز انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ



















































