ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کو ئٹہ دھما کے کے بعد فیس بک بھی میدان میں آگیا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

کوئٹہ(آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے بعد سیفٹی چیک کا آپشن جاری کردیا۔یاد رہے کہ پیر 8 اگست کی صبح بلوچستان بار کونسل کے صدر بلال انور کاسی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ان کی میت جب سول ہسپتال لائی گئی تو شعبہ حادثات کے گیٹ پر ایک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 53 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد فیس بک نے صارفین کے لیے سیفٹی چیک کا آپشن متحرک کردیا، تاکہ وہ اپنے پیاروں کی خیریت سے آگاہ ہوسکیں۔واضح رہے کہ فیس بک انتظامیہ نے ’سیفٹی چیک‘ کے فیچر کو 2014 میں متعارف کرایا تھا اور نومبر 2015 میں پیرس حملوں سے قبل اسے صرف 5 بار قدرتی آفات کے وقت متحرک کیا گیا۔اکتوبر 2015 میں پاکستان میں آنے والے قیامت خیز زلزلے کے بعد بھی فیس بک کی جانب سے اس فیچر کو استعمال کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…