ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

اب نکاح کیسے ہوا کریں گے ؟ اہم اسلامی ملک نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 8  اگست‬‮  2016 |

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی وزارت انصاف وقانون نے پیش آئند چند ہفتوں کے دوران ملک بھرمیں نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ نکاح کی آن لائن رجسٹریشن سے میاں بیوی کے حقوق کا تحفظ ملے گا،عرب ٹی وی کے مطابق وزارت انصاف و قانون کے سیکرٹری الشیخ عبدالعزیز الناصر نے میڈیا کو بتایا کہ حکومت نے نکاح کی آن لائن رجسٹریشن کا پروگرام شروع کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ آنے والے چند دنوں میں ملک بھرمیں عقد نکاح کا آن لائن اندراج شروع ہوجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال مملکت میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 70 ہزار نکاح کی رجسٹریشن کی توقع ہے۔الشیخ عبدالعزیز الناصر کا کہنا تھا کہ وزارت انصاف نکاح خوان حضرات کی جدید تقاضوں کے پیش نظر تربیت کا ایک نیا پروگرام بھی شروع کرنے والی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو آن لائن نکاح کی رجسٹریشن اور نکاح خوان حضرات کی رہ نمائی کے لیے عائلی بہبودکے لیے سرگرم ادارے کی معاونت لی جائے گی۔ اس ضمن میں 6533 نکاح خواں حضرات کی ابتدائی طور پر تربیت کا پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…