منگل‬‮ ، 25 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کاکون سا شہر مہنگا اور کون سا سستا ترین؟ رپورٹ میں حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/کراچی(این این آئی) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کو ملک کا مہنگا ترین جبکہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کوسستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے مہنگائی کے حوالے سے جون 2016 میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق کراچی جو کبھی غریبوں کا شہر تصور ہوتا تھا اب اسلام آباد کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیاد پر جون 2016 میں کراچی میں کنزیومر پرائس انڈیکس 4.7تھا جو کہ ایک سال قبل جون 2015 میں 4.6فیصد کے ساتھ کافی حد تک برابر ہی رہا، تاہم کراچی میں مہنگائی کی وجوہات لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور جیسے دیگر شہروں سے مختلف ہے۔جون 2016 میں اگر کراچی کا لاہور سے موازنہ کریں تو کراچی میں 4.7فیصد اور لاہور میں 0.8فیصد مہنگائی دیکھی گئی تاہم جون 2015 میں لاہور کا کنزیومر پرائس انڈیکس3.2فیصد تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں سال لاہور میں مہنگائی کی شرح میں بڑی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔اسی طرح جون 2016 میں اسلام آباد میں شرح مہنگائی2.5فیصد رہی جو کہ جون 2015 میں ریکارڈ کی گئی 4.6فیصد کے مقابلے میں تقریباً نصف حد تک کم ہے۔تاہم اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں کراچی میں بلند شرح مہنگائی کی کوئی وجوہات فراہم نہیں کی گئی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2016 کے دوران کراچی کے علاوہ پاکستان کے وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں سالانہ مہنگائی کی شرح میں کمی کا رجحان رہا۔کراچی کے تناسب کو نکال کر مجموعی طور پر جون 2016 کے دوران مہنگائی کا تناسب 3.2فیصد رہا جو جون 2015 کی شرح کے برابر ہی ہے تاہم کراچی مجموعی شرح مہنگائی میں سب سے آگے رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پانچ شہروں میں سے کم ترین مہنگائی 0.8فیصد کے ساتھ لاہور میں دیکھی گئی جبکہ4.7فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ شرح مہنگائی کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔جون 2016 میں لاہور میں 0.2فیصد اور پشاور میں 0.3فیصد کے ساتھ منفی شرح مہنگائی رہی جبکہ جون میں اسلام آباد میں 0.4فیصد، کراچی میں 1.6 فیصد اور کوئٹہ میں 1.7فیصد شرح مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ایک اندازے کے مطابق کراچی کے تقریباً2 کروڑ شہریوں کا تعلق نچلے، متوسط نچلے اور متوسط طبقات سے ہے، کالے دھن کے بے پناہ اضافے کی وجہ سے شہر کا معاشی ماحول تبدیل ہوچکا ہے اور وہی شہر جو دہائیوں تک پاکستان کا سستا ترین شہر تصور کیا جاتا تھا اور جس کی جانب ملک کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی متوجہ ہوتے تھے، آج ملک کا مہنگا ترین شہر بن چکا ہے۔پراپرٹی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بھی کراچی میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے۔۔جرائم کی شرح کے حوالے سے بھی کراچی جولائی 2016 میں یومیہ اوسطاً173 جرائم کے ساتھ بلند ترین سطح پر رہا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…