جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

تیا ری کر لو ! پاکستان میں اہم ادارے کیلئے بھر تیو ں کا اعلان ہوگیا

datetime 7  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)پاکستان کے پہلے ISO سرٹیفائیڈ پولیس ادارے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔اسپیشل سیکیورٹی یونٹ خواتین کو ملازمت کے لیے برابرکے مواقع فراہم کرتا ہے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ میں بھرتیوں کے لیے نیشنل ٹیسٹنگ سروسز(NTS)کو 63000درخواستیں بشمول55000 برائے کمانڈوز اور 8000 برائے سویلین اسٹاف کے لیے موصول ہوئی ہیں۔ ایس ایس یو اپنے قیام سے ہی بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کر رہا ہے۔ ماضی میں بھی تمام بھرتیاں نیشنل ٹیسٹنگ سروسز (NTS)کے ذریعے اور خالص میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ کمانڈوز ، خواتین کمانڈوز اور کانسٹیبل ڈرائیورز کا جسمانی امتحان مورخہ 15 سے 23 اگست 2016 تک لیا جائے گا اور جو امیدوار جسمانی امتحان میں کامیاب ہوں گے وہ 28 اگست 2016 کو تحریری اور رجحان امتحان کے اہل ہوں گے۔
جونےئر کلرک کے لیے تحریری امتحان اور رجحان امتحان 21 اگست 2016 کو لیا جائے گا اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کا ٹائپنگ امتحان 28 اگست 2016 کو لیا جائے گا۔تحریری ورجحان امتحان برائے ویٹر ، کک، آٹو میکینک اور سینیٹری ورکر کا مورخہ 21 اگست 2016 کو لیا جائے گا جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں سے عملی مظاہرے کا امتحان 28 اگست 2016 کو لیا جائے گا۔واضح رہے کہ جسمانی امتحان میں کامیاب ہونے والے کمانڈوز ، خواتین کمانڈوز اور کانسٹیبل ڈرائیورز تحریری امتحان کے اہل ہونگے جبکہ تحریری امتحان پاس کرنے والے سویلین اسٹاف ٹائپنگ یا عملی مظاہرے کے امتحان کے اہل ہونگے۔ ایس ایس یومیں شمولیت ایک مکمل پروفیشنل کیرےئر اور مشن کی یقین دہانی کراتا ہے۔ تحریری امتحان کے سیمپل پیپرز NTS اور SSU کی ویب سائیٹ اور سوشل میڈیا کے پیجز پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…