پشاور (مانیٹر نگ ڈیسک ) تحریک انصاف کی احتساب تحریک کے جواب میں مسلم لیگ نون نے بھی آج پشاور میں پنڈال سجانے کا اعلان کر دیا ۔ ترجمان کے مطابق مسلم لیگ نون کی جانب سے آج سہہ پہر پشاور میں جلسہ کیا جا رہا ہے ۔ مسلم لیگ نون کا جلسہ دلازک چوک رنگ روڈ پر ہوگا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت اور کارکنان شرکت کریں گے ۔ جلسے سے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام بھی خطاب کریں گے ۔