بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

فارغ ہوتے ہی ڈیرن سیمی کا سوشل میڈیا پر ایسا پیغام کہ سب آنکھیں اشک بار ہو گئیں

datetime 7  اگست‬‮  2016 |

بارباڈوس(آئی این پی) ویسٹ انڈیز ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر جاری ویڈیو میں کہا کہ مجھے گزشتہ روز سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین نے فون کیا تھا، بمشکل 30 سیکنڈ کی بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان کا جائزہ لیا گیا ہے اور اب وہ کپتان نہیں رہے۔ سیمی کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے رواں سال بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر دوسری مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز پایا تھا۔ تاہم سیمی کا کہنا تھا کہ انھیں سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین کی جانب سے کہا گیا کہ میری کارکردگی اس قابل نہیں کہ مجھے ٹیم میں منتخب کیا جائے۔ واضح رہے 2012 کے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں بھی ویسٹ انڈیز نے ڈیرن سیمی کی قیادت میں ہی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سب ٹھیک ہے میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ڈیرن سے نہیں ہے۔ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہے اور میں نئے کپتان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ سیمی نے کہا کہ میری کپتانی میں ٹیم نے دو ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتے اور یہ یادیں بڑے عرصے تک روشن رہیں گی۔ انھوں نے اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ون ڈے یا ٹی ٹونٹی سے کنارہ کش نہیں ہو رہا ہوں لیکن مجھے اپنے مداحوں اور دیگر کا شکریہ ادا کرنا ہے۔ سیمی نے کہا کہ میری کپتای اب ختم ہو گئی ہے اور اب میں اتنا جانتا ہوں کہ میں نے دل و جان سے کھیلا۔ ڈیرن سیمی کو اکتوبر 2010 میں ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا اور وہ واحد کپتان ہیں جس نے دو مرتبہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیتنے کا اعزاز پایا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…