اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ کسی بھی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں کسی کو اس کی معلومات نہیں دی جاسکتیں، امریکہ کا پرائیویسی ایکٹ ایسی معلومات دینے سے روکتا ہے۔ ہفتہ کو امریکی سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی امریکی شہری کی مرضی کے بغیر اس کے بارے میں معلومات نہیں دی جاسکتیں اور امریکہ کا پرائیویسی ایکٹ ایسی معلومات دینے سے روکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی ایٹمی تفصیلات کی جاسوسی کے الزام میں ملک بدر امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو اسلام آباد سے گرفتا رکرلیا گیا تھا۔