اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ڈرائیور کی غلطی۔ مراد علی شاہ کی گاڑی سے موٹر سائیکل پر سوار نوجوان ٹکر لگنے سے زخمی ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ معمولات نمٹانے کیلئے کافلے کے ہمراہ جا رہے تھے کہ ان کے ڈرائیور کی غلطی سے گاڑی موٹر سائیکل سوار نوجوان کو جا لگی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ مراد علی شاہ نے ٹکر لگتے ہی فوراََ گاڑی سے اتر کر نوجوان کی خیریت دریافت کی۔ نوجوان نے بتایا کہ ٹکر لگنے کی وجہ سے اسے چوٹیں ضرور آئی ہیں لیکن وہ زیادہ زخمی نہیں ہے۔ مراد علی شاہ اس دوران نوجوان کے ساتھ کھڑے رہے اور اس کا حال دریافت کرتے رہے ، ساتھ ساتھ مراد علی شاہ عملے کو ایمبولینس منگوانے کی ہدایت بھی کرتے رہے۔ کچھ دیر گزرنے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایمبولینس کی بجائے زخمی نوجوان کو اپنی گاڑی میں ساتھ لے کر ہسپتال روانہ ہو گئے۔