کابل (آئی این پی )افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے صوبہ لوگر میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی۔افغان میڈیا کے مطابق صدر اشرف غنی کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس ہوا جس میں پاکستانی ہیلی کاپٹر کی لوگر میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا ۔ اجلاس میں واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، کمیٹی ہیلی کاپٹر کی ایمرجنسی لینڈنگ کی وجوہا ت کا تعین کرے گی۔ افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی جائزہ لے گی کہ کیا یہ وہی ہیلی کاپٹر تھا جس کی اجازت لی گئی ، تحقیقات کے بعد افغانستان سفارتی اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے ۔ پاکستان نے ایم آئی 17 کے لئے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت لی تھی ، ہیلی کاپٹر نے مرمت کے لئے ازبکستان میں روسی بیس پر جانا تھا ۔
پاکستانی ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی وجوہات،افغان صدر نے بڑا قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
نیٹ بلنگ قوانین کا نفاذ ،پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا،حکومت کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
تھائی لینڈ؛ دورانِ پرواز خاتون کیساتھ نازیبا حرکات پر پاکستانی سیاح گرفتار
-
عبداللہ شفیق کا وہ کارنامہ جو گزشتہ 49 سال میں کوئی پاکستانی انجام نہ دے سکا
-
گریڈ 17 سے 22 تک افسران کیلئے ٹرانسپورٹ الاؤنس میں بڑا اضافہ



















































