ورجینیا (آئی این پی)امریکا میں ایک مسلمان خاتون کو حجاب پہننے کی وجہ سے ڈینٹل کلینک کی نوکری سے فارغ کردیا گیا جس پرمقامی میڈیا میں بھی ہنگامہ کھڑا ہوگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا میں مسلمان خاتون نجف خان نے ایک ڈینٹل کلینک میں اپنی نئی ملازمت شروع کی تو وہاں کے باس نے نجف سے کام کے دوران حجاب اتار دینے کا مطالبہ کیا۔ باس کے مطابق نجف کا حجاب مریضوں کے کلینک سے دور رہنے کا سبب بن رہا ہے اور یہ اس کے پیشے کے لحاظ سے کام کے دوران مناسب نہیں۔ملازمت کے ابتدائی تین روز تک نجف کا باس یہ دھمکی دیتا رہا کہ حجاب نہ اتارنے کی صورت میں اسے نوکری سے برخاست کر دیا جائیگا۔ تاہم نجف نے ان دھمکیوں کا اثر نہ لیتے ہوئے اپنے حجاب کو برقرار رکھا یہاں تک کہ ای میل کے ذریعے اس کو برطرفی کا پروانہ مل گیا۔نجف خان کا کہنا ہے کہ میں ڈینٹل کلینک میں کام شروع کرنے کے حوالے سے بہت پرعزم تھی کیوں کہ دانتوں کی ایک اچھی ڈاکٹر بننے کے لیے مجھے تربیت کی ضرورت تھی۔ میں اس وقت بھونچکا سی رہ گئی جب مجھے باس نے بتایا کہ میں پانے کام میں بہت اچھی ہوں مگر ملازمت جاری رکھنے کے لیے مجھے اپنا حجاب اتارنا ہوگا۔کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ مسلمان خاتون کو ڈینٹل کلینک میں دوبارہ کام پر لایا جائے اور اس ناخوش گوار تجربے کی وجہ سے اسے جس معاشی اور نفسیاتی تکلیف سے دوچار ہونا پڑا ہے اس کا زر تلافی بھی ادا کیا جائے۔ کونسل نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسی بھی امریکی ملازم کو اس کے عقائد یا دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی وجہ سے اہانت کا نشانہ نہ بنایا جائے اس لیے کہ یہ ذاتی حقوق میں سے ہیں اور امریکی قانون اس کی اجازت دیتا ہے۔نجف خان کا معاملہ ایک دوسری مسلمان نوجوان خاتون “سمانتھا” کے کیس کے ایک سال بعد سامنے آیا ہے۔ سمانتھا کو بھی اسی نوعیت کے موقف کا نشانہ بننا پڑا تھا۔ امریکی سپریم کورٹ نے جون 2015 میں اپنے ایک عظیم فیصلے میں کہا تھا کہ سمانتھا جس کمپنی میں کام کررہی ہے اس نے مسلمان خاتون کے شہری حقوق کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا۔
سب امیدیں دم توڑ گئیں ،خاتون کے ساتھ حجاب پہننے پر وہ ہو گیا جس کا اس نے سوچا بھی نہ تھا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایران کے لیے واحد آپشن
-
پنجاب حکومت نے سکولز دوبارہ کھولنے سے پہلے نئی ہدایات جاری کردیں
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں اسمارٹ لاک ڈائون کا فیصلہ
-
شادی شدہ مرد کا کسی غیر لڑکی سے تعلق جرم نہیں، عدالت کا اہم فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کے بارےوزیراعظم کا اہم اعلان
-
یکم اپریل سے تعلیمی ادارے ہفتے میں کتنے دن کھلیں گے؟ بڑا اعلان ہوگیا
-
صدر ٹرمپ کے سعودی ولی عہد کے بارے میں نازیبا اور سخت ریمارکس،ویڈیو بھی سامنے آ گئی
-
روس کا یکم اپریل سے دنیا کو پیٹرول کی فراہمی بند کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں سستی الیکٹرک گاڑیوں (EV) کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری، CSMنے JMEV EV3 کی قیمتوں کا اعلا...
-
عرب ٹی وی کے پروگرام میں سینیٹر مشاہد حسین اور اسرائیلی قومی سلامتی کے سابق مشیر میں بحث ہو گئی۔۔۔ و...
-
4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
-
طالبہ نے کلاس روم میں شادی کی پیشکش کر نے پر پر وفیسر کی ٹھکائی کر دی
-
سونے کی قیمت نے پھر اڑان بھر لی
-
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی کو بورڈ نے این او سی جاری نہیں کیا



















































