ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ہاں میں نے اسے آؤٹ کروایا،اظہر علی کے اعتراف نے سب کو حیران کردیا

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم (این این آئی)پاکستانی بلے باز اظہر علی نے کہا ہے کہ سمیع اسلم کو رن آؤٹ کر وانے کا دکھ ہے ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ وہ نوجوان کھلاڑی ہیں تاہم جس طرح سے انھوں نے بیٹنگ کی اسے دیکھنا بہت زبردست تھا۔ بدقسمتی سے میں نے انھیں رن آؤٹ کروا دیا ٗیہ ایک اور بوجھ تھا جو مجھے اپنی اننگز میں برداشت کرنا پڑا ٗیہ بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے 20 سالہ سمیع اسلم کا دوسرا ٹیسٹ میچ ہے جنھیں پہلے دو میچوں میں ناکام ہونے والے شان مسعود پر ترجیح دے کر اس میچ میں شامل کیا گیا تھا۔انھوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے 176 گیندوں پر 82 رنز کی نپی تلی اننگز کھیلی تاہم اظہر علی نے ایک گیند پوائنٹ کی جانب کھیل کر سمیع اسلم کو رن بنانے کی کال دی حالانکہ وہاں رن بنانے کا موقع نہیں تھا۔ سمیع نے کوشش کی تاہم ونس کی عمدہ تھرو سیدھی وکٹوں کو جا لگی اور سمیع خاصے فاصلے سے رن آؤٹ ہو گئے۔اگر وہ یہ سنچری سکور کر لیتے تو وہ انگلستان میں سنچری بنانے والے کم عمر ترین اوپنر بن جاتے۔اظہر علی نے کہا کہ جب وہ آؤٹ ہوئے تو ہم دونوں بڑا اچھا کھیل رہے تھے اور ہمارے پاس مزید لمبی اننگز جاری رکھنے کا موقع تھا ایسی چیزیں ہو جاتی ہیں تاہم مجھے اس لیے زیادہ دکھ ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑی ہیں، اور سنچری بنانے کے بہت قریب پہنچ گئے تھے انہوں نے کہاکہ میں نے پوری کوشش کی اور میرا خیال ہے کہ سمیع اسلم نے بھی بہت اچھی اننگز کھیلی جس کا مجھے بھی بہت فائدہ ہوا ۔ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ آخری گیند پر آؤٹ ہو جانا میرے لیے بہت مایوس کن تھا، لیکن پھر بھی ملک سے باہر سکور کرنا ہمیشہ خوش گوار ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اگر میں ناٹ آؤٹ واپس آتا تو اچھا ہوتا اور صرف دو کھلاڑی آؤٹ ہونے پر ٹیم کو نفسیاتی فائدہ ہوتا تاہم بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…