جدہ (آئی این پی)عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپیاں کروا کرضرور ہمراہ لے جائیں ‘ان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خرید لیں جہاں اس مقصد کے لئے خصوصی سٹال قائم کئے گئے ۔ عازمین کو اس موقع پر اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپی ‘ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد امیگریشن حکام کی طرف سے مہیا کیا جانے والا سعودی عرب میں داخلے کا نمبر اوراپنے فنگر پرنٹس مہیا کرنا ہوں گے ۔ اس موقع پر ان کا پاسپورٹ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس سے دیگر کوائف بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں ۔ ایئر پورٹ سے نکل کرمعلم کا سٹاف عازمین سے پاسپورٹ لے کر اپنے پاس جمع کر لیتا ہے جو انہیں صرف وطن واپسی کے موقع پر ہی مہیا کئے جاتے ہیں ۔چنانچہ بعد ازاں انہیں سمیں خریدنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ مزید برآں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موبائل فون سمیں عام بازار میں دستیاب نہیں بلکہ یہ سمیں خریدنے کے لئے انہیں کسی موبائل فون کمپنی کے دفتر جا ناپڑتا ہے اور ان کے پاس ا ن کا پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا جس پر ضروری کوائف درج ہوتے ہیں ۔
حجاج کرام کو سعودی عرب پہنچتے ہی پہلا کام کیا کرنا ہوگا ؟ اہم خبرآگئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































