ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

شام میں جنگی جہازوں کے حملے روکنے کیلئے بچوں کا استعمال شروع

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شام کے شہر حلب میں بچے ٹائروں کو جلا کر شہر پر جنگی جہازوں کے حملوں کو روکنے کے لیے نو فلائی زون قائم کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔شامی سکیورٹی فورسز نے اس وقت شہر کو محاصرے میں لے رکھا ہے اور یہاں بچیٹائروں کے دھوئیں کی تہہ بنا کر جنگی جہازوں کی زمین پر دیکھنے کی صلاحیت کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔حلب شہر کے کئی حصوں پر باغیوں کا قبضہ ہے اور ان کے ٹھکانوں پر جنگی جہازوں کے ذریعے شدید بمباری کی جا رہی ہے۔باغیوں نے شہر کا محاصرہ ختم کرنے کے لیے سرکاری فورسز کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے۔روس شامی صدر بشارالاسد کا اس جنگ میں اتحادی ہے اور وہ سرکاری فورسز کو فضائی مدد فراہم کر رہا ہے۔ بچے ٹائر جلا کر پائلٹس کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں گذشتہ ماہ حکومتی فورسز نے حلب شہر میں باغیوں کی سپلائی کے آخری راستے پر قبضہ کر لیا تھا۔
شام کی صورتحال پر رپورٹننگ کرنے والے صحافی رامی جراح کے مطابق جلتے ہوئے ٹائر فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس سے جنگی جہازوں کے پائلٹس کی دیکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی، ان کا دیہان منقسم ہوتا اور محاصرے کو ختم کرنے کے لیے جاری باغیوں کی زمینی کارروائی کے راستوں سے ان کی توجہ کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔’ہر کوئی کچھ کر رہا ہے لیکن اس مزاحمت میں یہ واحد چیز ہے تو بچے کر رہے ہیں۔‘اس مہم پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں جس میں حلب کے لیے غصہ #AngerForAleppo اور حلب محاصرے #AleppoUnder میں شامل ہیں۔شام میں امدادی تنظیموں کے اندازوں کے مطابق حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے میں اب بھی 25 ہزار عام شہری محصور ہیں۔ان دن پہلے پیر کو حلب میں امدادی سامان پہنچانے کے بعد واپسی پر روس کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا تھا اور اس میں سوار تمام پانچ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…