اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ بدھ کو پاکستان کے 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گئے جہاں وہ سارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کریں گئے ،اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ راجناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران سرحد پار دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی حمایت کا مسئلہ اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھسارک ممالک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے بدھ کو پاکستان کے 2روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گئے اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ کا دورہ پاکستان ایسے موقع پر ہو رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد سے شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے اوربھارتی وزیر داخلہ ا پنے سیکو رٹی اداروں کو لگام دینے کے بجائے پاکستان پر الزام عائدکرتے رہے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ علاقائی تعاون تنظیم سارک کے وزرائے داخلہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان کے دوران سرحد پار دہشتگردی اور عسکریت پسندی کی حمایت کا مسئلہ اٹھائیں گے۔اجلاس کے موقع پر وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کی پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرت کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔راجناتھ سنگھ کے ہمراہ مرکزی سیکرٹری داخلہ راجیو مہرشی اور وزارت داخلہ کے دیگر سینئر افسران بھی ہونگے۔دورہ پاکستان سے قبل پیر کو راجناتھ سنگھ نے ایک اعلی سطحٰی اجلاس کی صدارت بھی کی۔بھارتی وزارت خارجہ نے راجناتھ سنگھ کی پاکستانی حکام کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کا دورے کا واضح مقصد سارک ممالک کی وزراء4 داخلہ کی کانفرنس میں شرکت ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ کا ہنگامی دورہ پاکستان دورے میں کیا کریں گے؟بڑی خبر آ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی















































