ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

کھانے سے قبل پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔مشی گن یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق موٹاپے کے شکار افراد کے جسم پھیلنے کی بڑی وجہ پانی کی کمی بھی ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق جسم میں پانی کی ضروریات اور جسمانی وزن کے درمیان تعلق واضح نہیں ، تاہم یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ پیاس بجھانے کا عمل صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔محققین کے مطابق جسم میں پانی کی مناسب مقدار کو برقرار رکھنا بھی جسمانی وزن میں کمی لانے والی غذا جتنی اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات تو پہلے ثابت ہوچکی ہے کہ زیادہ پانی پینا لوگوں کو زیادہ کھانے سے روکتا ہے کیونکہ اکثر وہ بھوکے ہونے کی بجائے پیاسے ہوتے ہیں، جس کا احساس انہیں نہیں ہوتا۔ تحقیق کے مطابق ابھی یہ تو کہنا ٹھیک نہیں کہ جسم میں پانی کی کمی موٹاپے کا باعث بنتی ہے، تاہم ان دونوں کے درمیان تعلق ضرور موجود ہے۔
محققین کا کہنا تھا کہ صحت مند غذائیں جن میں پانی کا عنصر زیادہ ہو ، جسم کے لیے پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوتی ہیں۔ خیال رہے کہ چند ماہ پہلے ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ کھانے سے پہلے 500 ملی لیٹر پانی پینا موٹاپے سے نجات کے لیے بہترین نسخہ ثابت ہوتا ہے۔اس تحقیق کے دوران محققین نے موٹاپے کے شکار مرد و خواتین کو 2 گروپس میں تقسیم کیا۔ ایک گروپ کو کم کیلوریز پر مشتمل غذا فراہم کی گئی جبکہ دوسرے گروپ کو اسی غذا کے ساتھ زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی۔ 12 ہفتے بعد نتائج سے معلوم ہوا کہ جس گروپ کو کم کیلوریز کی غذا اور کھانے سے آدھے گھنٹے قبل 2 گلاس پانی پینے کی ہدایت کی گئی ان کا جسمانی وزن اس عرصے میں 8 سے 10 کلو تک کم ہو گیا۔پہلے گروپ کا جسمانی وزن بھی 5 سے 8 کلو تک کم ہوا۔ محققین کے خیال میں زیادہ پانی پینے کی وجہ سے لوگ بہت کم کیلوریز کو اپنے جسم کا حصہ بناسکیں اور انہوں نے پہلے گروپ کے مقابلے میں ہر کھانے میں 40 فیصد کم کیلوریز کا استعمال کیا۔اس تحقیق سے سابقہ رپورٹس کی تصدیق ہوتی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کھانے سے پہلے پانی پینے کے نتیجے میں فی فرد کیلوریز کے استعمال میں اوسطاً 200 تک کمی آتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…