جنیوا (اے پی پی)جنیوا میں عالمی موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کی ہے کہ موجودہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بھی ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔عالمی موسمیاتی ادارے کے سیکریٹری جنرل پیٹری تالاس کا کہنا ہیکہ آب و ہوا میں تبدیلی کے عشروں پر محیط اثرات اب اپنی نئی اونچائیوں کو چھورہے ہیں، جو 2015/2016 میں ایل نینو کی شدت کے باعث اور بھی طاقتور ہوگئے ہیں۔عالمی موسمیاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جون 2016 وہ چودھواں مہینہ رہا جس کے دوران ساری دنیا کا اوسط درجہ حرارت ریکارڈ سطح پر زیادہ نوٹ کیا گیا جب کہ بیسویں صدی کے اوسط سے زیادہ درجہ حرارت والا 378 واں مہینہ رہا۔
آسان الفاظ میں یہ بھی کہا جاسکتا ہے کہ اس سال میں اب تک عالمی حدت کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ رہے ہیں اور نئے ریکارڈ مسلسل بن رہے ہیں، اس کی ایک وجہ زمینی کرہ فضائی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مسلسل بڑھتی ہوئی مقدار ہے جو اس سال 400 حصے فی 10 لاکھ (400 پی پی ایم) کا خطرناک ہندسہ عبور کرچکی ہے۔رپورٹ میں ناسا کے فراہم کردہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ 2016 کے پہلے 6 مہینوں میں زمین کا اوسط درجہ حرارت انیسویں صدی میں (صنعتی انقلاب سے پہلے کے) اوسط درجہ حرارت سے 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔ یہی نہیں بلکہ اس زیادہ گرمی کے نتیجے میں قطبین اور گرد و نواح میں برف کی بڑی چادروں میں سالانہ پگھلاؤ بھی وقت سے پہلے مشاہدے میں آیا۔ علاوہ ازیں بحیرہ منجمد شمالی (آرکٹک سی) میں برفانی تودوں کا پھیلاؤ بھی 1970 کے عشرے کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہوگیا ہے۔
موجودہ سال انسانی تاریخ کا سب سے ۔۔۔۔!عالمی موسمیاتی ادارے نے تہلکہ خیز دعوی کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کے خلاف پاکستان کے حق میں بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































