تامل ناڈو (مانیٹر نگ ڈیسک ) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں دلت خاندانوں کو مذہبی تہوار میں شرکت سے روک دیا گیا ۔ دلت شہریوں نے اسلام قبول کرنے کی دھمکی دے دی ۔ تامل ناڈو کے ضلع کارور میں دلت خاندانوں کو مذہبی تہوارمیں شرکت سے روک دیا گیا جس پر دلت افراد نے شدید احتجاج کیا اور ناروا رویے کے خلاف اپنے ووٹنگ آئی ڈی کارڈ واپس کر دیئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلت افراد نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایسا امتیازی سلوک جاری رہا تو اسلام قبول کریں گے ۔ بھارت میں ذات پات کی شدید تقسیم نے معاشرے کو تقسیم کر رکھا ہے ۔ دلت شہریوں کو مذہبی تہوار میں شرکت سے روک دیا گیا ، بطور احتجاج دلت خاندان نے اپنے ووٹنگ آئی ڈی کارڈ واپس کر دیئے