ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

پاکستان میں فتح اللہ گولن کے سکولوں کی بندش،ترکی نے انتباہ کردیا

datetime 27  جولائی  2016 |
انقرہ(این این آئی)ترک رکن پارلیمنٹ و سربراہ پاک ترک دوستی گروپ برہان کیا ترک نے کہاہے کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پاکستان سمیت ساری دنیا کے لیے سبق ہے،ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پاکستان سمیت سب کے لیے پیغام ہے۔ تبدیلی کی اصل بنیاد ووٹ ہی ہے۔ پاکستانی عوام و حکومت کے مشکور ہیں کہ اس نے ترک عوام کا ساتھ دیا، ہم پاکستان میں بھی جمہوریت کے ہی حامی ہیں۔ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے اصل کردار فتح اللہ گولن ہی تھے، جن کے افراد پاکستان میں پاک ترک اسکول چلا رہے ہیں۔پاک ترک اسکولز کے بارے پاکستانی حکومت و عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔ غالبا پاکستان ان افراد کے ساتھ مزید نہیں چلے گا، لیکن طلبہ کے ساتھ زیادتی بھی نہیں ہوگی ،نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں برہان کیا ترک کا کہنا تھا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت پاکستان سمیت ساری دنیا کے لیے سبق ہے اور ترک عوام نے فوجی بغاوت کو ناکام بنا کر تاریخ رقم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام و حکومت کے مشکور ہیں کہ اس نے ترک عوام کا ساتھ دیا، ہم پاکستان میں بھی جمہوریت کے ہی حامی ہیں۔ترکی کی کبھی خواہش نہیں ہوگی کہ پاکستان میں فوجی بغاوت ہو، ترکی ہمیشہ پاکستان اور دنیا بھر میں منتخب افراد کی ہی حمایت کرئے گا۔برہان کیا ترک نے کہا کہ ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کے اصل کردار فتح اللہ گولن ہی تھے، جن کے افراد پاکستان میں پاک ترک اسکول چلا رہے ہیں۔پاک ترک اسکولز کے بارے پاکستانی حکومت و عوام نے ہی فیصلہ کرنا ہے۔ غالبا پاکستان ان افراد کے ساتھ مزید نہیں چلے گا، لیکن طلبہ کے ساتھ زیادتی بھی نہیں ہوگی۔برہان کیا ترک کا کہنا تھا کہ طیب اردگان ترکی کے منتخب و مقبول عوامی صدر ہیں، تاہم ان کے بعض مخالفین ان پر خودکش حملہ کرکے ترکی میں خانہ جنگی لانا چاہتے ہیں، مگر وہ کامیاب نہیں ہونگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…