منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی شہری کی فتنہ انگیزی، سب سے بڑے اسلامی ملک میں معصوم پاکستانی شہری کو سزائے موت کا حکم، پاکستانی حکومت بھی بے بس

datetime 26  جولائی  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انڈونیشیا میں پاکستانی شہری کو ناکردہ گناہوں پر سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ، بھارتی شہری نے ذوالفقار علی پر ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام لگایا ، پھر الزام واپس لے لیا۔برطانوی انسانی حقوق تنظیم نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے سفارتی کوششیں بھی جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے پاکستانی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ انڈونیشیا میں اپنے شہری کو منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں دی جانے والی سزائے موت کو رکوانے کی کوشش کرے۔انڈونیشیا میں قید 52 سالہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو پیر 25 جولائی کے روز جاوا جزیرے پر ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے سزائے موت دے دی جائے گی۔انڈونیشیا کے حکام نے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ سزائے موت پر عمل درآمد ہر صورت میں کیا جائے گا۔ اس مجرم کے اہل خانہ کے مطابق انہیں بتایا گیا ہے کہ جلد ہی ذوالفقار علی کو فائرنگ اسکواڈ کے حوالے کر دیا جائے گا۔جاوا جزیرے میں نوساکامبانگن نامی جیل میں موت کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جاتا ہے اور اب ذوالفقار علی کو اسی جیل میں پہنچا دیا گیا ہے۔
حقوقِ انسانی کی عالمی تنظیموں بشمول ایمنسٹی انٹرنیشنل نے علی پر جرم ثابت ہونے اور پوری عدالتی کارروائی پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ علی سے اعتراف جرم کے لیے اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر چلایا جانے والا مقدمہ شفاف نہیں تھا۔جسٹس پراجیکٹ پاکستان (JPP) نامی غیر سرکاری تنظیم کے قانونی امور کی ڈائریکٹر مریم حق کے مطابق، ’’اسے بے انتہا تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے بنیادی قانونی حقوق مہیا نہیں کیے گئے۔ علی کے مجرم ہونے کے مقابلے میں بے گناہ ہونے سے متعلق زیادہ مضبوط شواہد اور دلائل موجود ہیں۔اس سے قبل جکارتہ میں تعینات پاکستان کے نائب سفیر سید زاہد رضا نے کہا،’پاکستانی ایمبیسی نے اعلیٰ حکام کو ہر طرح سے بتانے کی کوشش کی ہے کہ یہ ایک شفاف مقدمہ نہیں تھا۔‘انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ علی کو سن 2005ء4 میں پہلی مرتبہ ہیروئن رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، تاہم اس سے اعتراف جرم کے لیے اسے بے پناہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چھ بچوں کے باپ علی کو 21 نومبر 2004ء4 کو مغربی جاوا صوبے میں اس کے گھر سے حراست میں لیا گیا تھا اور اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس کے پاس تین سو گرام ہیروئن تھی۔ایمنسٹی کے مطابق گرفتاری کے بعد قریب ایک ماہ تک اسے کسی وکیل سے رابطہ نہیں کرنے دیا گیا۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش اسے لاتیں اور گھونسے مارے گئے اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں اور اس پر عقوبت کا یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہا، جب اس سے ایک بیان حلفی پر دستخط نہ کرا لیے گئے۔ایمنسٹی کے بیان کے مطابق اس تشدد کی وجہ سے بعد میں علی کو معدے اور گردوں کے ا?پریشن سے بھی گزرنا پڑا۔ ’اس مقدے کے دوران علی نے ججوں کو کئی مرتبہ اس تشدد کے بارے میں بتایا ، مگر ججوں نے اس کے بیان حلفی کو اس کا اعتراف جرم ہی سمجھا۔ اس سلسلے میں اس پر عائد کیے گئے الزامات کی کوئی ا?زادانہ تفتیش نہیں کرائی گئی۔‘گزشتہ برس انڈونیشیا نے 14 افراد کو منشیات سے متعلق جرائم میں دی گئی سزائے موت پر عمل درا?مد کیا اور ان افراد میں زیادہ تر غیرملکی شہری تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…