بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ،نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 24  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت سٹی (آئی این پی) زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کرلیا۔یہ درجہ حرارت 54 سینٹی گریڈ یا 129.3 فارن ہائیٹ تھا جو اتنا زیادہ تھا کہ پانی کو ہلکا ابالنے کے لیے کافی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق زمین کی تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت شمال مغربی کویت کے موسمیاتی مرکز نے ریکارڈ کیا ہے ۔یہ لگ بھگ زمین پر ریکارڈ کیا جانے والا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے تاہم اسی روز کویت کے پڑوسی ملک عراق کے شہر بصرہ میں 53.9 سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔اگر عالمی موسمیاتی ادارے نے تصدیق کردی تو یہ زمین پر ریکارڈ ہونے والے سب سے زیادہ درجہ حرارت کے ریکارڈز اپنے نام کرلیں گے۔اب تک سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ریکارڈ جولائی 1910 ڈیتھ ویلی کیلیفورنیا میں 56.7 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا مگر موجودہ دور کے ماہرین موسمیات اس پر شبہات کا اظہار کرتے ہوئے زور دیتے ہیں کہ اس دور کے آلات میں غلطیوں کا امکان بہت زیادہ تھا۔ان کے مطابق جب یہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تو قریبی علاقے اتنے گرم نہیں تھے۔ان کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کو تسلیم نہیں کی جاسکتا خاص طور پر اگر تمام شواہد کا جائزہ لیا جائے۔دوسری جانب ماہرین موسمیات نے مشرق وسطی میں انتہائی گرم موسم کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ کویت میں ریکارڈ کیا جانے والا درجہ حرارت ایک ‘ تاریخی دن’ تھا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…