ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

گولن کی ترکی کو حوالگی! اوباما نے ترکی کو فیصلہ سنا دیا

datetime 24  جولائی  2016 |

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ ترک حکومت کی جانب سے جلاوطن مذہبی لیڈر فتح اللہ گولن کی حوالگی کے بارے میں دی گئی کسی بھی درخواست پر فیصلہ امریکی قانون کے مطابق ہی کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر نے میکسیکو کے اپنی ہم منصب انریکی بینیا نییٹو سے کے ہمراہ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترکی میں بغاوت کی ناکام سازش میں ملوث قرار دیے گئے فتح اللہ گولن کی ترکی کو حوالگی کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جو بھی فیصلہ کیا وہ امریکی قانون کے تابع ہوگا۔
صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ ثابت کرنا ہے کہ امریکا قانون کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم ترکی کی درخواست پر فتح اللہ گولن کی حوالگی کے بارے میں جو بھی فیصلہ کیا وہ قانون کے مطابق ہوگا۔انہوں نے اس بات کی سختی سے تردید کی کہ امریکا کو ترکی میں 15 جولائی کی فوجی بغاوت کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات تھیں۔صدر اوباما کا کہنا تھا کہ ترکی میں فوجی بغاوت کے بارے میں ہمارے پاس کسی قسم کی پیشگی معلومات نہیں تھیں۔ اس نوعیت کی الزام تراشی کا مقصد امریکا کو ترکی کے موجودہ بحران میں ملوث قرار دینے کی کوشش ہے۔ ہم نے جمہوری راستہ اختیار کیا اور واضح کیا ہے کہ ترکی کی منتخب حکومت کے خلاف بغاوت غلط تھی اور امریکا ترکی میں جمہوریت کے ساتھ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…