بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

بس یہ ایک کام کردو۔۔۔! سعودی عرب کی روس کو اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کی پیشکش

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن )سعودی عرب اور امریکا یہ طے کرچکے تھے کہ شامی صدر بشارالاسد کو بہرصورت اقتدار سے ہٹایا جائے گا مگر پھر روس بشار الاسد کی مدد کو آن پہنچا۔ سعودی عرب نے اب اس رکاوٹ کو بھی راستے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس مقصد کیلئے روس پر نوٹوں کی بارش کرنے کی پیشکش بھی کر دی ہے۔دی ماسکو ٹائم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے صدر بشارالاسد کی حمایت ختم کرنے کے بدلے روس کو اربوں ڈالر کے تجارتی معاہدوں اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی پیشکش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ سعودی عرب روس کو خلیج تعاون کونسل کی مارکیٹ اور علاقائی سرمایہ کاری فنڈز تک رسائی فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر روس شامی تنازعے پر کمپرومائز کیلئے تیا رہو تو اسے مشرق وسطیٰ میں قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے، جس کے نتیجے میں روس سوویت یونین کے دور سے بھی بڑی طاقت بن سکتا ہے اور اسے سرمایہ کاری کے اتنے بڑے دائرے تک رسائی مل سکتی ہے کہ جو چین کی جانب سے فراہم کئے جانے والے سرمایہ کاری کے مواقع سے بھی بڑا ہوگا۔ انہوں نے سعودی پیشکش کی محدود مدت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’’اسد کے دن گنے جاچکے ہیں، لہٰذا جب معاہدہ کرنے کا وقت ہے تو معاہدہ کرلینا چاہیے۔‘‘۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…