ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

چین میں سیلاب اوربارشوں سے تباہی،78 افراد ہلاک ،درجنوں لاپتہ

datetime 23  جولائی  2016 |

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے شمالی اور وسطی حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ،صوبہ ہیبی اور ہینان میں ہزاروں مکان تباہ ہوگئے جبکہ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ، سیلاب زدہ علاقوں سے ا یک کروڑ 72 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ، متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے موسمی حالات کی بروقت اطلاع نہ دینے پر مقامی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا ہے ،بہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور مواصلاتی اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے،ادھرچینی حکام نے کہاہے کہ رواں سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں کے لیے فنڈز جاری کریں گے،چین کے سرکاری میڈیا اور حکام کے مطابق ملک کے شمالی اور وسطی حصوں میں بارشوں اور سیلاب سے کم از کم 78 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ۔
سیلابی ریلوں اور مٹی کے تودے گردے سے صوبہ ہیبی اور ہینان میں ہزاروں مکان تباہ ہوگئے ہیں جبکہ فصلوں کو بھی بھاری نقصان پہنچا ۔ سیلاب زدہ علاقوں سے کم ازکم ایک کروڑ 60 لاکھ افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے ۔چینی حکام کا کہنا تھا کہ وہ سیلاب زدہ علاقوں کے لیے فنڈز جاری کریں گے۔چین کے سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سب سے زیادہ ہلاکتیں شمالی صوبے ہیبی میں ہوئی ہیں جہاں 50 ہزار سے زائد مکان تباہ اور 80 لاکھ سے زایئد افراد متاثر ہوئے ۔ متاثرہ علاقے کے رہائشیوں نے موسمی حالات کی بروقت اطلاع نہ دینے پر مقامی حکام کو مورد الزام ٹھہرایا ہیبہت سارے علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے اور مواصلاتی اور آمدورفت کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔وسطی صوبے ہینان میں تیز ہواؤں اور طوفان سے کم از کم 15 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ یہاں 18 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 72 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔چینی حکام کے مطابق رواں سال بارشوں اور سیلاب میں 200 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ 50 ہزار ہیکٹر رقبے پر فصلوں کو نقصان ہوا ہے جبکہ کل نقصان کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…