منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

مومل شیخ کی بولی وڈ ڈیبیو فلم کا ٹریلر جاری

datetime 22  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی اداکارہ مومل شیخ اور ان کے والد جاوید شیخ کی پہلی بولی وڈ فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ کا مزاح سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا۔فلم ’ہیپی بھاگ جائے گی‘ میں مومل شیخ کے ساتھ بولی وڈ اداکارہ ڈیانا پینٹی، ابھے دیول اور جمی شیرگل اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم کے پہلے ٹریلر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ ڈیانا پینٹی نے تمام توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی۔واضح رہے کہ ڈیانا کی بولی وڈ میں یہ دوسری فلم ہے، ان کی پہلی فلم ’کوکٹیل‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے بولی وڈ فلموں سے وقفہ لے لیا تھا۔اس فلم میں ڈیانا نے ’ہیپی‘ کا کردار ادا کیا ہے جو اپنی شادی سے ایک رات قبل گھر سے بھاگ جاتی ہیں۔
ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ہیپی اپنی شادی سے بھاگنے کے بعد غلطی سے پاکستان پہنچ جاتی ہیں اور وہاں ان کی ملاقات ابھے دیول سے ہوتی ہے جو واپس ہندوستان جانے میں ان کی مدد کرتے ہیں، اس دوران ہیپی کو کچھ لوگ اغوا بھی کرلیتے ہیں۔مومل اس فلم میں ابھے دیول کی بیوی کا کردار ادا کررہی ہیں جو ہیپی کو واپس ابھے کے ساتھ ہندوستان پہنچائیں گی۔پاکستانی اداکارہ کا اس فلم میں بیحد دلکش انداز پیش کیا گیا ہے۔فلم ’’ہیپی بھاگ جائے گی‘‘ رواں سال 19 اگست کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…