ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

کشمیر میں احتجاج کے پیچھے کس ملک کا ہا تھ ہیں ؟ بھارت نے سنگین الزاما ت لگا دیئے

datetime 21  جولائی  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے الزام عائد کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری احتجاج میں پاکستان کا ہاتھ ہے،پاکستان بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، اگر بھارت میں کسی بھی طرح کی دہشت گردی ہے تو وہ پاکستان کی حمایت یافتہ ہے ،بھارت میں جب کوئی دہشت گرد مارا جاتا ہے تو پاکستان میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے، ہمارا پڑوسی ناپاک حرکتیں کر رہا ہے،کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے حکومت اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پارلیمان کے ایوان زیریں یعنی لوک سبھا میں کشمیر کی صورت حال پر بات کرتے ہوئے بار بار پاکستان کا نام لیا اور کہا کہ آج کشمیر کی صورت کو بگاڑنے میں اگر کسی کا اہم کردار ہے تو وہ ہمارے پڑوسی کا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پڑوسی بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر بھارت میں کوئی بھی دہشت گردی ہے تو وہ پاکستان کی حمایت یافتہ ہے۔ اپنے حالات بہتر کرنے کے بجائے وہ ہمارے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر کیحوالے سے پاکستان کی پالیسیوں پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں جب کوئی دہشت گرد مارا جاتا ہے تو پاکستان میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے۔ ہمارا پڑوسی ناپاک حرکتیں کر رہا ہے۔پارلیمان میں کشمیر کے بارے میں بعض سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انھیں کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے اور حکومت اس کو بہتر کرنے کی کوشش کریگی۔راجناتھ سنگھ نے کشمیری شہریوں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے انتہائی ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کا دفاع کیا اور کہا کہ انھوں نے صبر سے کام لیا ہے اور وہ خود بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ کشمیر میں پیلیٹ گنوں کا استعمال پہلی بار ہوا ہو اس کی شروعات تو 2010 میں ہوئی تھی۔انھوں نے کہاکہ ہم ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پیلیٹ گنز کے استعمال کے سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دیں گے اور وہ دو ماہ کے اندر ہی اس بارے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی۔بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اس کمیٹی کی رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد ہی اس بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہمیں کشمیر میں حالات کو بہتر کرنے کے لیے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 8 جولائی کو حزب المجاہدین کے 22 سالہ کمانڈر کو بھارتی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دورانشہید کردیا تھا جس کے بعد کشمیر بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جبکہ بھارتی فوج کی جارحیت کے نتیجے میں 50کے قریب کشمیری شہید اور بڑی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…