بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

ترکی میں بغاوت، 3ماہ کیلئے اہم اقدام اٹھا لیا گیا

datetime 21  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد 3ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ صدر طیب اردوان کہتے ہیں کہ ناکام بغاوت میں ملوث فتح اللہ گولن کو ترکی کے حوالے نہ کرنا امریکا کی بہت بڑی غلطی ہو گی۔ بغاوت کے پیچھے دیگر ممالک کا بھی ہاتھ ہو سکتا ہے۔ترکی میں گزشتہ ہفتے ناکام بغاوت کے بعد نیشنل سیکورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد خطاب میں صدر طیب اردوان نے کہا کہ بغاوت میں ملوث عناصرسے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔تاہم جمہوریت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا۔گولن تحریک سے نمٹنے کے لیے فوری اورموثراقدامات کی ضرورت ہے،آنیوالے دنوں میں مزید گرفتاریاں ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج حکومت کے ماتحت ہیں،وہ حکومتی احکامات کے تابع ہیں۔ یورپی ممالک کو کوئی حق نہیں کہ وہ ایمرجنسی کے نفاذ پرتنقید کریں۔بحیثیت صدراورکمانڈرانچیف فوج میں موجودوائرس کی صفائی کیلئے کام کروں گا۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کے اعداو شمارترک معیشت کے حقائق کا عکاسی نہیں کرتے۔ہم اپنے مالیاتی نظم و ضبط کو ترک نہیں کریں گے،معاشی اصلاحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس سے پہلے عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ گزشتہ ہفتے ناکام بغاوت کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے ٹیلی فون کرکے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ جبکہ نیٹو نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ ترکی کے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناکام بغاوت کے پیچھے دیگر ممالک کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔تاہم انہوں نے کسی ملک کا نام لینے سے گریز کیا۔فوجی بغاوت کی کوششیں ختم نہیں ہوئیں، ایسی مزیدکوششیں ہوسکتی ہیں۔ترک صدر نے ملک میں جمہوریت کو خطرات اور آمرانہ نظام سے متعلق خیالات کو مسترد کیا۔ باغیوں نے بغاوت کے دوران پارلیمنٹ، صدارتی محل سرکاری دفاتر اور لوگوں پر بم برسائے اور اپنے ہی لوگوں پر ٹینک چڑھائے۔طیب اردوان نے کہا کہ ترک عوام نے باغیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اس کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…