پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کا کہنا ہےکہ پاکستان میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کا منصوبہ ساز بھارت ہے جب کہ واہگہ بارڈر پر خودکش حملہ بھی بھارتی منصوبہ تھا۔ صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی تمام کارروائیوں کا منصوبہ ساز بھارت ہے اور واہگہ بارڈر پر خودکش حملے کا منصوبہ بھی بھارت نے ہی بنایا جب کہ پنجاب میں ہونے والی 90 فیصد دہشت گردی میں بھارتی ایجنسی ”را“ ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان میں عدم استحکام کی ذمہ داری ہے ہمیں ”را“ کو کنٹرول کرنا اور اس کے خلاف جنگ جیتنا ہے۔