جمعہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2025 

مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف دھماکے، سیکیورٹی فورسز کی بڑی کاروائی

datetime 19  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ماہ صیام کے آخر میں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں دو یمنی باشندوں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتار کیے گئے شدت پسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ریاض حکام کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں مجموعی طورپر 5 ہزار 390 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ ان میں بعض غیرملکی اور مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب، قطیف اور جدہ شہروں میں بم دھماکے کیے تھے جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ بارہ دنوں میں مدینہ، جدہ اور قطیف میں دہشت گردی کے شبے میں بتیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔درایں اثناء سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ دولت اسلامی’داعش‘ سے وابستگی اور سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں چھ سال قید اور رہائی کے بعد بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت میں ملزم کے خلاف پیش کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے حکمرانوں کی تکفیر سمیت کئی دوسرے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مجرم کو چھ سال قید اور رہائی کے بعد چھ سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا سنائے جانے کے ساتھ اس کا موبائل فون اور بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…