منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

سعودی عرب دہشت گردی ،غیر ملکیوں سمیت 5390 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

datetime 18  جولائی  2016 |

ریاض (آئی این پی )سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے ماہ صیام کے آخر میں مدینہ منورہ، جدہ اور قطیف شہروں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں دو یمنی باشندوں سمیت 32 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے،گرفتار کیے گئے شدت پسندوں سے تفتیش جاری ہے۔ پیر کو سعودی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے واقعات میں ملوث ہونے کے شبے میں مجموعی طورپر 5 ہزار 390 افراد کو حراست میں لیاگیا ہے۔ ان میں بعض غیرملکی اور مقامی باشندے بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری ایام میں پانچ مشتبہ دہشت گردوں نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب، قطیف اور جدہ شہروں میں بم دھماکے کیے تھے جن میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ بارہ دنوں میں مدینہ، جدہ اور قطیف میں دہشت گردی کے شبے میں بتیس افراد کو حراست میں لیا گیا۔درایں اثناء سعودی عرب کی ایک فوج داری عدالت نے شدت پسند گروپ دولت اسلامی’داعش‘ سے وابستگی اور سوشل میڈیا پر دہشت گردوں کی حمایت کے جرم میں چھ سال قید اور رہائی کے بعد بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا سنائی ہے۔ عدالت میں ملزم کے خلاف پیش کی گئی فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے حکمرانوں کی تکفیر سمیت کئی دوسرے جرائم میں بھی ملوث رہا ہے۔آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت مجرم کو چھ سال قید اور رہائی کے بعد چھ سال تک بیرون ملک سفر پرپابندی کی سزا سنائے جانے کے ساتھ اس کا موبائل فون اور بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…