لوزیانا / فلوریڈا(آئی این پی) امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس افیسر سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست لوزیانا اور فلوریڈا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 پولیس ا?فیسرز سمیت 5افراد ہلاک جب کہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ریاست فلوریڈا میں مسلح شخص نے اسپتال میں داخل ہو کر تیسرے فلور پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مریض سمیت اسپتال کی ملازمہ ہلاک ہوگئی تاہم اسپتال کے سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔دوسری جانب ریاست لوزیانا کے شہر بیٹن رو پولیس ہیڈ کواٹرز کے قریب مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے جب کہ دیگر پولیس ہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کے واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم اطلاعت کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے حملہ ا?ور بھی مارا گیا۔واضح رہے کہ امریکا میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں جب کہ گزشتہ دنوں بھی امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام افراد کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے 5 پولیس اہلکار ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
امریکا کے ہسپتال میں’’دہشت گرد‘‘ گھس گیا، فائرنگ ،3 پولیس آفیسر سمیت متعددہلاک،بات بڑھ گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی















































