اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے مہنگی گاڑیاں اور قیمتی پلاٹ رکھنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا ۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے ٹیکس ہدف 3600ارب روپے کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے بعد عملی طور پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق مہنگی گاڑیاں خریدنے والے، قیمتی پلاٹس رکھنے والے اور بار بار بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے معلومات محکمہ ایکسائز، بڑی ہاوسنگ سوسائٹیز، ٹریول ایجنسیوں اور مہنگے سکولوں سے ڈیٹا جمع کر لیا گیا ہے۔ایف بی آر ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور کے ریجنل آفس کو ڈیٹا پہنچا دیا گیا ہے اور انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے نئے افراد سے سات کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں وصول بھی کر لیے ہیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ پندرہ لاکھ سے زائد افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا