پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

معروف اداکارہ ماہیما چوہدری کونسی بیماری کی وجہ سے فلمی دنیا سے دور ہوئیں ؟

datetime 16  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری موٹاپے کے باعث فلمی دنیا سے دور ہوگئی ہیں اور نامور ہدایتکاروں نے ان سے منہ موڑ لیا ہے۔بالی ووڈ کی اداکارہ ماہیما چوہدری نے فلمی کیریئر کا آغاز 1997 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ پردیس‘‘ سے کیا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس میں ’’دھڑکن‘‘، کھلاڑی 420‘‘ اور’’دل کیا کرے‘‘ شامل ہیں لیکن اس کے باوجود اپنی پہلی فلم سے کامیابی کا سفر شروع کرنے والی ماہیما چوہدری زیادہ عرصے تک فلمی دنیا پر حکمرانی نہ کرسکیں۔
اداکارہ ماہیما چوہدری نے 2006 میں معروف بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کرلی تھی جس کے 2 سال بعد ہی انہوں نے فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور طویل عرصہ سلور اسکرین سے غائب رہیں جب کہ اداکارہ نے اپنے شوہر سے کنارہ کشی کے بعد 2016 میں شہرہ آفاق شینا بورا قتل کیس پر بننے والی بنگالی فلم ’’ڈارک چاکلیٹ‘‘ سے واپسی کی ہے جس میں ان کے بدلتے روپ نے سب کو حیران کردیا ہے۔ماہیما چوہدری کا شمار خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا تھا لیکن گزشتہ دنوں ان کی تصویر میں بدلتے روپ نے سب کو حیران کردیا جس میں بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی بھی ڈھلتی نظر آرہی ہے اور وزن میں اضافے کے ساتھ وہ موٹاپے کا بھی شکار ہوچکی ہیں۔ماضی کی خوبصورت اداکارہ ماہیما چوہدری متعدد باربڑی فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں لیکن موٹاپے کے باعث فلم انڈسٹری کے ہدایتکاروں نے ان سے منہ موڑ لیا ہے اس لیے وہ اب تک کوئی بڑی فلم حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…