بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سانگھڑ میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

datetime 16  جولائی  2016 |

کراچی(آن لائن)صوبہ سندھ میں ضلع سانگھڑ کے دریافتی کنویں سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) گمبٹ ساؤتھ بلاک میں65فیصد کاروباری حصہ داری کے ساتھ آپریٹر ہے جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ ) لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کی ساجھے داری بالترتیب 25 اور 10فیصد ہے۔دریافتی کنوئیں ہادیX-1 A کی کھدائی کا آغاز5 فروری2016 کو ہوا جسے19 اپریل2016 کو4,020 میٹرزکی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔وائر لائن لوگز کی بنیاد پرسمبر فارمیشن میں ہائیڈروکاربن رکھنے والے زونز کی نشاندہی کی گئی۔سمبر فارمیشن میں ابتدائی جانچ کے دوران تین دنوں میں کنوئیں کی سطح پر گیس کی اچھی مقدار حاصل ہوئی اور اندازے کے مطابق یہ ٹائٹ گیس زخیرہ نظر آتا ہے۔ٹائیٹ گیس کی موجودگی کی مزید تصدیق کے لئے فریک جاب انجام دی گئی۔فریک جاب کے بعد گیس کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوا۔ 32/64″ انچ چوک سائزپرابتدائی جانچ کے دوران یومیہ 0.85 Mmscf گیس حاصل ہوئی جس سے ہا دی X-1 A میں تجارتی مقاصد کے لئے گیس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔فریک جاب سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ یہ ٹائیٹ گیس دریافت ہے، تاہم کنوئیں کی تکمیل کے بعد حاصل ہونے والی معلومات اور کھدائی و جانچ کے دوران حاصل ہونے والے ارضیاتی ، ارضی طبیعاتی اورانجینئرنگ ڈیٹا کے انضمام سے دریافت کے حجم اور تجارتی مقاصد میں استعمال کی تصدیق ہو سکے گی۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…