جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی صدارتی امیدوار کی دماغی حالت درست نہیں معروف کمپنی کا انوکھا اقدام جان کر ششدر رہ جائیں گے‎

datetime 15  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک ) بھارت کی چائے بنانے والی ایک کمپنی نے ریاست آسام کی مشہور گرین ٹی کے 6 ہزار بیگز، امریکی صدارتی انتخاب کے لیے ریبپلکن پارٹی کے ممکنہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو اس پیغام کے ساتھ بھیجے ہیں کہ ’خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی۔‘ میڈیا رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹی بیگز کے ساتھ اپنے پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’مسٹر ٹرمپ، آپ کو ہندوستان سے نمستے، ہم آپ کو بہت ساری قدرتی گرین ٹی بھیج رہے ہیں جو آپ کے جسم میں موجود نقصان دہ ذرات سے لڑ کر آپ کے دماغ و جسم کو پاک صاف کرنے میں مدد کرے گی، جبکہ یہ لوگوں کو اسمارٹ بنانے کے لیے بھی کارآمد ہے۔‘کولکتہ کی کمپنی کی جانب سے پیغام میں کہا گیا ہے کہ ’مسٹر ٹرمپ، آپ برائے مہربانی اپنی خاطر، امریکا کی خاطر اور پوری دنیا کی خاطر اس چائے کو پیجیئے، کیونکہ خود کو راہ راست پر لانے اور پاک صاف کرنے میں ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے 6 ہزار ٹی بیگز پر مشتمل یہ کھیپ نیو یارک ٹرمپ ٹاورز کے پتے پر بھیجی گئی ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ’ڈونلڈ ٹرمپ سے پوری دنیا پریشان ہے، ہم انہیں روک تو نہیں سکتے لیکن تبدیل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیجے گئے ان ٹی بیگز کی قیمت، جو چار سالوں کے لیے کافی ہیں، کمپنی کی جانب سے منظر عام پر نہیں لائی گئی۔کمپنی کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ اس گرین ٹی سے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے آپ کو بدلنے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں امریکا اور پوری دنیا کو فائدہ ہوگا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…