جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کا نیا صدر کون؟ صورتحال واضح ہوگئی

datetime 13  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹس ماؤتھ(این این آئی)کئی ماہ کی کٹھن مہم کے بعد برنی سینڈرز نے بالآخر ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی حمایت کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے شہر پورٹس ماؤتھ کے ہائی اسکول میں برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن کے ہمراہ انتخابی مہم میں شرکت کی ٗجو پارٹی کی صدارتی مہم کو متحد کرنے کے حوالے سے کئی ہفتوں کے مذاکرات کا نتیجہ تھی۔برنی سینڈرز نے پرجوش شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہیلری کلنٹن کو صدارتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی کی دوڑ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ٗ ہیلری کلنٹن صدر کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار ہوں گی اور وہ انہیں انتخاب میں کامیاب کرانے کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ یہ انتخاب اہم نہیں تو اسے چند لمحے نکال کر یہ سوچنا چاہیے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ صدر منتخب ہوگئے تو ہماری شہری آزادی، مساوی حقوق اور ملک کے مستقبل کا کیا ہوگا؟واضح رہے کہ صدارتی نامزدگی کیلئے پرائمری انتخابات میں ورمونٹ سے امریکی سینیٹر 74 سالہ برنی سینڈرز نے ہیلری کلنٹن سے توقع سے کئی زیادہ سخت مقابلہ کیا تھا، تاہم سابق امریکی وزیر خارجہ ان سے زیادہ ڈیلی گیٹس کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھیں تاہم اس کے باوجود برنی سینڈرز نے انتخابی مہم سے دستبردار ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سپر ڈیلی گیٹس کی حمایت اپنی جانب کرنے کی کوشش کریں گے۔ہیلری کلنٹن کو رواں ماہ کے آخر میں ریاست فلاڈیلفیا میں پارٹی کنونشن میں باضابطہ صدارتی امیدوار نامزد کیا جائے گا۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…