پشاور (آن لائن) پاکستان آئل فیلڈزکمپنی نے خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے جہاں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے دوسرے ممالک سے رابطے ہو رہے ہیں وہی مقامی سطح پر بھی تیل و گیس کی تلاش کے لئے مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔پاکستان آئل فیلڈز کے جاری اعلامیہ کے مطابق کمپنی نے خیبر پختونخواہ میں تیل و گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کر لیا ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق کنویں سے یومیہ 2 ہزار 836 بیرل تیل اور 19 اعشاریہ 26 مکعب فٹ گیس نکل رہی ہے۔ماہرین کے مطابق تیل و گیس کے اس نئے ذخیرے کی دریافت سے ملک میں جاری توانائی کے بحران پر قابو پانے میں کچھ مدد ضرور ملے گی۔