منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

مشرق وسطیٰ میں خفیہ اتحاد، سعودی عرب کے اسرائیل کیلئے فراخدلانہ اعلان نے دنیا کو حیران کردیا

datetime 11  جولائی  2016 |

ریاض(آن لائن) سعودی عرب کی سرکاری فضائی کمپنی سعودی ایئرلائن نے دارلحکومت ریاض سے اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب تک براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کااعلان کردیاجس کا اطلاق جمعہ سے ہوچکا ہے ، جس سے دونوں ممالک کے درمیان خفیہ اتحاد کے خطرات زور پکڑنے لگے کیونکہ عمومی طورپر دونوں ممالک کو دشمن تصور کیاجاتاہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودہ وزارت خارجہ کے ترجمان عبداللہ متہیب نے اے ایف پی کو بتایاکہ کابینہ کے کئی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا جائزہ لیاگیا اور اس کا نتیجہ تسلی بخش رہا، یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ ہمارے دوبوئنگ 787طیاروں نے بن گریوں انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ روز لینڈنگ کی۔ تل ابیب ، حیفہ اور یروشلم سعودی ایئرلائن کی ممکنہ منزل ہوسکتی ہے جہاں کئی عرب شہری مقیم ہیں۔بتایاگیاہے کہ سعودی فرمانروشاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سعودی وزیرٹرانسپورٹ کو اسرائیلی ہم منصب سے بات چیت کرنے اور دونوں ممالک کے دارلخلافہ کے درمیان براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کی واضح ہدایات کے نتیجے میں معاہدہ طے پایاہے۔ ممکنہ طورپر اس معاہدے کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی بھی حمایت حاصل ہے تاکہ ناقدملک کی مدد سے اسرائیل کو خطے میں تنہائی سے نکالاجاسکے۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تاحال دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ کچھ لوگوں کایہ بھی خیال ہے کہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر ورسوخ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ممالک وفاداریاں تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے۔یادرہے کہ اس سے قبل عرب شہری یورپ یاترکی پہنچتے ہیں جہاں سے ہوکر وہ تل ابیب جاتے ہیں ، خطے میں امن کی دم توڑتی امیدوں کے باوجود فضائی سروس شروع ہونے سے تل ابیب سٹاک ایکس چینج میں عرب تاجروں کی سرمایہ کاری کا امکان بھی ظاہر کیاجارہاہے۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…